Notes 10TH



10th Notes
Download 10th Class Computer Science Notes Free. A complete solution and notes for 10th class students for all boards. Download free notes for Matric classes and for Computer Science Subject .If you want any kind of notes tell us in comments we will provide that.


Notes 10th Computer Science

Chapter 1             Download

Chapter 2             Download

Chapter 3             Download

Chapter 4             Download


Chapter 5             Download


Chap#5-----(File Handling & Subprograms)

1

سب پروگرام یا ماڈیولز کیا مراد ہے

الگ بڑھے پروگرام کو چھوٹے اور مینج ایبل حصوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ سب پروگرام یا ماڈیولز کہلاتا ہے

2

سب پروگرام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے

پروگرام زیادہ لمبا ہو جائے تو اس سے کام لینا بہت مشکل ہو جاتا ہے اس لیے سب پروگرامز کی ضرورت پیش آتی ہے
3

بیسک میں کتنی قسم کے سب پروگرام ہیں نام تحریر کریں

بیسک میں دو قسم کے سب پروگرام ہیں ۱۔بلٹ ان فنکشنز ۲۔ یوزر ڈیفاینڈ فنکشنز

4

بلٹ ان فنکشنز اور یوزر ڈیفاینڈ فنکشنز سے کیا مراد ہے

بلٹ ان فنکشنز:یہ ایسے پروگرامز ہوتے ہیں جو لنیگوئج بنا نے والے لکھ کر اس میں شامل کر دیتے ہیںیہ فنکشنز دی گئی قیمتوں پر عوامل سرانجام دیتے ہیں اور نتائج مہیا کرتے ہیں
یوزر ڈیفاینڈ فنکشنز:ایسے فنکشنز جو یوزر(پروگرامر) کوئی خاص کام سرانجام دینے لکھتا ہے یوزر ڈیفاینڈ فنکشنز کہلاتے ہیں

5

بلٹ ان فنکشنز اور یوزر ڈیفاینڈ فنکشنز کیا فرق ہے

بلٹ ان فنکشنزجو لنیگوئج بنا نے والے لکھ کر اس میں شامل کر دیتے ہیں جبکہ یوزر ڈیفاینڈ فنکشنزایسے فنکشنز جو یوزر(پروگرامر) کوئی خاص کام سرانجام دینے لکھتا ہے



6

بلٹ ان فنکشنز کی کتنی اقسام ہیں نام تحریرکریں

بلٹ ان فنکشنز کی دو اقسام ہیں ۱۔ نومیرک بلٹ ان فنکشنز ۲۔سٹرنگ بلٹ ان فنکشنز 



7

نومیرک بلٹ ان فنکشنز سے کیا مراد ہے کوئی سے پانچ کے نام لکھیں

ایسے فنکشنز جن کا اطلاق صرف نومیرک ویلیوز(قیمتوں) پر ہی کیا جا سکتا ہے اور نتائج بھی نومیرک ویلیوز(قیمتوں) میں حاصل ہوتے ہیں
1- ABS 2-INT 3- SQR 4-SIN 5-LOG -6 RND 



8

ABS / INT / SQR / SIN فنکشنز کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں

ABS: کی مد د سے ایک ایکسپریشن کی مطلق قیمت حاصل ہوتی ہے
مثال 10 Cls 
20 Print ABS(-15) 
30 End 
Run=15 
INT: یہ فنکشن سب سے بڑا صیح عدد دیتا ہے
مثال 10 Cls 
20 J=INT(3.999) 
30 Print J 
40 END 
Run=3 
:SQR یہ کسی بھی عدد کا جذر معلوم کرنے کیلیے استعمال ہوتا ہے
10 Cls 
20 J=25 
30 Print SQR(J) 
40 END 
Run=5 
:SIN فنکشن کا مقصد زاویہ کی ریڈیئنز نسبت معلوم کرنا
10 Cls 
20 PI=3.14 
30 Print SIN(PI*30/80) 
40 END 
Run=0.9999

9

LOG / RND / TAB / FIX فنکشنز کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں

ؒ ؒ LOG فنکشن کسی بھی قیمت کا LOG معلوم کرنے ک لیئے استعمال ہوتا ہے۔
مثال
۔10 PRINT LOG(10) 
RUN=2.3025885 
ٖٖFIX فنکشن کسی بھی اعشاریہ والے حصہ کو چھوڑ کر باقی صیح عدد حاصل کرنے کیلیے استعمال ہوتا ہے

مثال۔
10 PRINT FIX(-7.09) 
RUN= -7 
TABفنکشن سکرین پر کسی خاص کالم x پر پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے موجودہ پرنٹنگ پوزیشن میں x(Spaces) چھوڑنے کیلے بھی TAB فنکشن استعمال ہوتا ہےxکی قیمت 1 سے 255 کے درمیان ہونی چاہیے
مثال۔10 PRINT "PAKISTAN" TAB(2) " IS MY" TAB(4) "COUNTRY" 
RUN= PAKISTAN IS MY COUNTRY 
RNDفنکشن 0 اور دئیے گئے نمبر کے درمیان ایک رینڈم (RANDOM)ویری ایبل دیتا ہے
مثال۔10 FOR I= 1 to 5 
20 PRINT INT(RND*101) 
30 NEXT I 
40 END 
RUN= 53 30 31 51 5 


10

DATE$ / BEEP / SPC فنکشنز کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں

SPC فنکشن ایک پرنٹ سٹیٹمنٹ میں x سپیسز چھوڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے SPC کو Print اور LPRINT سٹیٹمنٹ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے
مثال۔10 PRINT "OVER" SPC(15) "THREE" 
RUN= OVER THREE 
BEEP فنکشن ایک چھوتھائی سکینڈ کے لیے 800 Hz آواز پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
مثال۔ BEEP ٹائپ کریں اور اینٹر ا۔کی پریس کریں
DATE$فنکشن موجودہ تاریخ سیٹ کرنے کیلیے یا دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے
مثال۔ DATE$ ٹائپ کریں اور اینٹر ا۔کی پریس کریں



11

سٹرنگ بلٹ ان فنکشنز سے کیا مراد ہے کوئی سے پانچ کے نام لکھیں 

سٹرنگ بلٹ ان فنکشنز کریکٹر سٹرنگز کو پروسیس کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ان کی مدد سے نو میرک ویلیوز یا سٹرنگ ویلیوز کی شکل میں جواب ملتا ہے
MID / VAL / LEN/CHR/ LEFT / RIGHT / SPACES



12

MID / VAL / LEN فنکشنز کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں

LEN فنکشن کی مدد سے ہم سٹرنگ X$ کے کریکٹر گن سکتے ہیں اس میں خالی جگہ اور نہ پرنٹ ہونے والے کریکٹر کو بھی گنا جاتا ہے
مثال۔ 10 CLS 
20 A$="LOVE PAKISTAN" 
30 PRINT LEN(A$) 
40 END 
RUN= 13 
VAL اس کی مدد سے ہمیں کسی سٹرنگ X$ کی نو میرک قیمت ملتی ہیاس میں خالی جگہ اور نہ پرنٹ ہونے والے کریکٹر کو بھی گنا نہیں جاتا ہے
اگر سٹرنگ X$ کا پہلا کریکٹر نومیرک نہ ہو تو VAL(X$) فنکشن کا جواب صفر ہو گا
مثال۔ 10 PRINT VAL(78,City Lahore") 
RUN=78 
MID فنکشن کسی بھی سٹرنگ ایکسپریشن میں مطلوبہ حصہ معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کا فارمیٹ درج ذیل ہے V$=MID$(X$,n,m) اس میں MID$ ہے X$ سٹرنگ n سٹرنگ میں مطلوبہ پہلے کریکٹر پوزیشن نبمر ہے m مطلوبہ کریکٹرز کی کل تعداد ہے
مثال: 10 cls 
20 A$=" WE LOVE PAKISTAN" 
30 PRINT MID$(A$,9,8) 
40 END 
RUN= PAKISTAN 

13

CHR/ LEFT / RIGHT / SPACES فنکشنز کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں

SPACES اس کی مدد سے ہمیں X سپیسز کا سٹرنگ ملتا ہے اور اس کی رینج 0 سے 255 ہوتی ہے
مثال: 10 CLS
20 For N=1 to 2 
30 X$= Space$(N) 
40 Print X$ ; N 
50 NEXT N 
RUN= 1 
RIGHT فنکشن کا مقصد سٹرنگ X$ کے سب سے دائیں طرف کے کریکٹر مہیا کرتا ہے اگر اس کی قیمت صفر ہو تو کوئی سٹرنگ پرنٹ نہیں کرتا۔
مثال۔ 10 A$=" DISK OPERATOR" 
20 PRINT RIGHT$(A$,5) 
RUN= RATOR 
LEFTفنکشن کا مقصد سٹرنگ X$ کے سب سے بائیں طرف کے کریکٹر مہیا کرتا ہے اگر اس کی قیمت صفر ہو تو کوئی سٹرنگ پرنٹ نہیں کرتا۔
مثال۔ 10 A$="OPERATOR" 
20 PRINT LEFT$(A$,5) 
RUN= OPERA 
CHRفنکشن ASCII کنٹرول کریکٹر حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے
مثال۔ 10 PRINT CHR$(65)
RUN= A 



14

یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز سے کیا مرادہے اس کی کتنی اقسام ہیں نام تحریر کریں

ایسے فنکشنز جو یوزر(پروگرامر) کوئی خاص کام سرانجام دینے لکھتا ہے یوزر ڈیفاینڈ فنکشنز کہلاتے ہیں
یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز کی دو اقسام ہیں ۱۔ نومیرک یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز ۲۔سٹرنگ یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز



15

یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں

LINE No DEF FN Name[arguments] expression
مثال
10 CLS
20 PI=3.14
30 DEF FNR(X)=PI*X*X
40 INPUT "RADIUS=";RAD
50 PRINT "AREA OF CIRCLE=";FNR(RAD)
60 END 




16

بیسک میں یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز کا دوسرا نام کیا ہے

بیسک میں یوزر ڈیفائنڈ فنکشنز کا دوسرا نام پروسیجرز ہے



17

اگر فنکشن میں آرگیومنٹ ٹائپ مختلف ہو تو کون سا ایرر آتا ہے

"Type Mismatch" کاایرر آتا ہے



18

سب روٹینز کیا ہیں اور کیسے کام کرتی ہیں

سب روٹینزخود مختار سٹیٹمنس کے ایسے سیٹ پر مشتمل ہوتی ہیں جسے پروگرام کے کسی خصہ میں استعما ل کیا جا سکتا ہے



19

بیسک میں سب روٹینزکتنی اقسام ہیں نام تحریر کریں

بیسک میں سب روٹینزدو اقسام ہیں ۱۔ GO SUB-RETURN ۲۔ ON GOSUB



20

گوسب رٹرن سٹیٹمنٹ کا مقصد اور وضاخت مثال سے بیان کریں

ایک سب روٹین میں جانے اور اس سے واپس آنے کیلے 
Syntax Line No GOSUB Line No
.
.
Return Line No.
مثال۔ 10 CLS 
20 GOSUB 50 
30 PRINT "BACK TO SUBROUTINE"
40 END 
50 PRINT "SUBROUTINE IN PROGERESS"
60 RETURN 
RUN=SUBROUTINE IN PROGERESS
BACK TO SUBROUTINE



21

سب روٹینز کی نیسٹنگ (Nesting) سے کیا مراد ہے

جب کسی سب روٹین کو کسی دوسری سب روٹین میں کال کیا جاتا ہے تو اس کو سب روٹین کی NESTING کہا جاتا ہے



22

فائل ہنڈلنگ سے کیا مراد ہے

کمپیوٹرز بہت زیادہ ڈیٹا کو پروسس کرتے ہیںیہ جاننے کے عمل کو کہ فائلوں میں کس طرح لکھا جاتا ہے پڑھا جاتا ہے فائل کو کلوز کیا جاتا ہے اس سارے عمل کو فائل ہنڈلنگ کہتے ہیں



23

کریکٹر کیا ہیں اور انہیں کمپیوٹر میں کس شکل میں لکھا جاتا ہے مثالیں دیں

کریکٹر حروف تہجی ، ہندسوں اور خاص(سپیشل ) کریکٹر پر مشتمل ہوتے ہیں مثال۔ پاکستان ، Pakistan ، 52300, $%%$*&



24

ڈیٹا فیلڈ کو مثال سے بیان کریں

ڈیٹا فیلڈ متعلقہ حروف کے گروپ ہیں جو کہ خاص معلومات پر مشتمل ہوتے ہیں مثال طالب کا نام ، اس کا رولنمبر دو مختلف ڈیٹا فیلڈز ہیں



25

ایک فائل میں ریکارڈ کیا ہے مثال دیں

متعلقہ فیلڈز کے گروپ کو ریکارڈ کہتے ہیں مثال کے طور پر ڈیٹا فیلڈ کے اندر طالب علم کا نام اور رولنمبر اور ایڈریس کا ریکارڈ۔



26

ڈیٹا فائلز کی تعریف بیان کریں

ڈیٹا فائلز پروگراموں کے لیے درکار ڈیٹا یا انفرمیشن پر مشتمل ہوتی ہے



27

فائل ایکسس کرنے کے کتنے طریقے ہیں نام تحریر کریں

فائل ایکسس کرنے کے دو طریقے ہیں۔ جنہیں با لتر تیب سیقوئنشل اور رینڈم Random)) کہا جاتا ہے۔



28

سیقوئنشل ایکسس کے طریقے بیان کریں اور مثال دیں

سیقوئنشل ایکسس کا مطلب ہے کہ جو ڈیٹا مطلوبہ فا ئل میں محفوظ ہے اسے اس طرح سے ایکسس کیا جا ئے گا جیسا ک وہ ڈسک پر سٹور ہوا تھا۔



29

رینڈم ایکسس کے طریقے بیان کریں اور مثال دیں۔

رینڈم ایکسس کے طریقہ میں ایک پروگرام کو ایک محصوص ریکارڈ تک ڈائریکٹ رسائی حا صل ہوتی ہے۔



30

سیقوئنشل ایکسس اور رینڈم ایکسس میں فرق بیان کریں





31
سیقوئنشل ایکسس میں فائل اوپنگ کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں
جب ایک سیقوئنشل فائل کہ ایکسس کیا جائے یا اسے بنا یا جائے تو پروگرام کو سب سے پہلے فائل کھولنا پڑتی ہے اور اس کے لیے open سٹیٹمنٹ استعمال ہوتی ہے۔open سٹیٹمنٹ مندرجہ زیل شکل میں دی جاتی ہے: open "File Name-ext" For mode AS #[buffer]


32
سیقوئنشل ایکسس میں فائلمیں لکھنا کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں 
ایک فائل جو کہ OUT PUT کی طرح کھلی ہو اس میں لکھتے ہوئے ہم write کی سٹیٹمنٹ استعما ل کرسکتے ہیں۔ write سٹیٹمنٹ بالکل Print سٹیٹمنٹ کی طرح کام کرتی ہے۔سوائے اس کے کہ آوٹ پُٹ سکرین پر آنے کی بجائے write سٹیٹمنٹ اسے موجودہ اوپن فائل میں بھیج دیتی ہے۔ Write 1, Name , Address, Phone


33
سیقوئنشل ایکسس میں فائل سے پڑھنا کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں 
ایک فائل جو کہ INPUT کی طرح کھلی ہو اس میں لکھتے ہوئے ہم INPUT کی سٹیٹمنٹ استعما ل ہوتی ہے۔
INPUT بالکل INPUT سٹیٹمنٹ کی طرح ہے۔سوائے اس کے کہ کی بورڈ سے دیا گیا یوزر کا ڈیٹا ریڈ(Read ) کرنے کی بجا ئے INPUT سٹیٹمنٹ ایک فائل سے ڈیٹا ریڈ کرتی ہے جو کہ ڈسک پر موجود ہوتی ہے۔مثال کے طور پر مندرجہ ذیل کو دیکھیں۔ INPUT 1, Stu Name, gpa, grade 


34
سیقوئنشل ایکسس میں فائلکو کلوز یا بند کرنے کا سینٹکس تحریر کریں اور مثال دیں 
فائل استعمال کرنے کے بعد اسے لازمی طور پر بند کرنا چاہیے۔ جب ہم ڈسک پر موجود فائل میں ڈیٹا لکھ رہے ہوں تو close سٹیٹمنٹ کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے۔کہ پرائمری میموری میں موجود ڈیٹا کو سیکنڈری میموری میں لے جائے۔ CLOSE # buffer


35
رینڈم ایکسس میں فائل اوپنگ کا سینٹکس تحریر کریں
OPEN "file Name ext"for RANDOM AS # {buffer} LEN (Record variable)


36
رینڈم ایکسس میں فائل رائٹنگ یا سٹورنگ کا سینٹکس تحریر کریں
PUT # [buffer], recordNumber, recordVariable 


37
رینڈم ایکسس میں فائل ریڈنگ ریکارڈ کا سینٹکس تحریر کریں
GET #[buffer], recordNumber, recordVariable 


38
GET اور PUT سٹیٹمنٹ کیا فرق ہے
PUT سٹیٹمنٹ کسی بھی فائل سے ریکارڈ کو سٹور کرنے یا لکھنے کے کیے استعمال ہوتی ہے جبکہ GET سٹیٹمنٹ کسی بھی فائل سے ریکارڈ کو دیکھنے یا پڑھنے کیلے استعمال ہوتی ہے


39
رینڈم ایکسس ۔سیقوئنشل ایکسس کیو ں بہتر ہے
رینڈم ایکسس ۔سیقوئنشل ایکسس سے اس لیے بہتر ہے کیونکہ اس میں کسی بھی ریکارڈ تک رسائی بہت جلدی اور آسانی سے ہوتی ہے


40ؓ
بفر نمبر سے کیا مراد ہے
بفر پرائمری سٹورج کا وہ حصہ ہوتا ہے جہا ں پر ڈیٹا جو عارضی فائل سے پڑھا جائے یا لکھا جائے ،سٹور کیا جائے۔ پروگرام اس فائل کو ایک مخصوص نمبر لگا دیتا ہے جیسے بفر نمبر کہتے ہی

Chapter 6             Download


Chapter 7             Download

For Feedback plz Contact us.

Comments

Post a Comment